انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

کراچی (آن لائن) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر اونچی اڑان کے بعد پھر سے گراوٹ، 2 روپے 80 پیسے کی کمی کے ساتھ 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ جمعرات کے روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔ تا ہم جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ایک ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں اس وقت ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہے۔