اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کے حوالے سے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست کا نمبر لگانے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کے حوالے سے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ عدالت سماعت کی، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور ابوذر سلمان خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے عمران خان نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی اس موقع پر عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراضات اٹھائے ہیں پہلے عدالت وہ دیکھے گی عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس سابق وزیراعظم کی سیکورٹی موجود ہے؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا ہے کہ عمران خان سے سابق وزیر اعظم کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت عمومی طور پر دہشت گردی کی ایک لہر ہے عدالت نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات دور کر دئیے اس موقع پر عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ کیا آج درخواست پر سماعت ہو سکتی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ آپ درخواست دیں گے تو ہم ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھیں گے،عدالت نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو نمبر لگانے کا حکم دیادوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آج کل دہشتگردی کی عمومی لہر ہے ہمیں بھی تھریٹس ہیں جس پر سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے عمران خان عوامی رہنما ہیں ان کا پبلک ایکسپوڑر بھی زیادہ ہے مائی لارڈ آپ کا اْس طرح سے پبلک میں جانا نہیں ہوتا عدالت نے رجسٹرار افس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے نمبر لگانے کا حکم دیا۔
Load/Hide Comments



