اسلام آباد (آن لائن) وزارت پانی و بجلی(واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کردی۔ ترجما ن وزارت پانی وبجلی کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 23 ہزار 300کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک، منگلا میں پانی کی آمد 17 ہزار400 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک،چشمہ میں پانی کی آمد 59 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 53 ہزارکیوسک، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار100 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 7 ہزار 300کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300کیوسک ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 39 ہزار ایکٹرفٹ، منگلا میں پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 61 ہزار ایکڑ فٹ،چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 56 ہزار ایکٹرفٹ اور تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 13 لاکھ 56 ہزارایکڑ فٹ رہا۔
Load/Hide Comments



