اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،جس معاشرے میں خواتین کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوتا ہے وہ ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے، پاکستانی خواتین کس طرح بھی دنیا کی کسی بھی ملک کی خواتین سے کم نہیں ہیں۔ پارلیمانی وویمن کاکس کے زیر اہتمام عالمی وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی باہمت خواتین سے مخاطب ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں، آج پوری دنیا میں خواتین کا دن منایا جا رہا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد خواتین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے، پارلیمان میں قائم وویمن کاکس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جس معاشرے میں خواتین کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوتا ہے وہ ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے، پاکستانی خواتین کس طرح بھی دنیا کی کسی بھی ملک کی خواتین سے کم نہیں ہیں، پاکستان میں خواتین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں خواتین کا کردار شامل ہے، پیپلز پارٹی کی کردار سازی میں خواتین کا کردار ہے، میرے لیے یہ بات باعث افتخار ہے کہ میری سیاسی تربیت محترمہ بینظیر بھٹو نے کی ہے، پاکستان پیپلز پارٹینے خواتین کو بااختیار بنانے میں سب سے زیادہ کردار شامل ہے، ہماری خواتین کی تاریخ تمام شعبوں میں بے پناہ شراکت داری سے بھری پڑی ہے،پاکستانی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی قابل تعریف شراکت داری سے اپنی شناخت بنائی ہے، مجھے خوشی ہوتی ہے کہ پارلیمان میں ہماری پارلیمانی کاکس بہت اچھا کردار ادا کر رہا ہے، ہماری خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان بنانے میں جدوجہد کی،محترمہ فاطمہ جناح اور شہید بے نظیر بھٹو کی جدوجہد ہماری خواین کیلئے مشعل راہ ہے، شہید بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے دو آمروں کا مردانہ وار مقابلہ کیا، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم، پہلی خاتون اسپیکر اور وزیر اطلاعات و نشریات کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا،پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ خاصہ ہے کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے میں صفہ اول میں شامل ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہماری پارلیمان میں موجود خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کی عزت اور توقیر ہم سب کی عزت و توقیر ہے، خواتین عالمی سطح پر49 فیصد اور پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے.
Load/Hide Comments



