اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہولی ہندو برادری کا تہوار ہے، آئین پاکستان انہیں یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے تہوار کو آئین پاکستان اور قانون پاکستان کے مطابق منائیں۔ اپنے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی فرد، گروہ یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو دیئے گئے آئینی حقوق میں رخنہ اندازی کریں۔ پاکستا ن میں رہنے والے غیر مسلم پاکستانی بھی آئین و قانون کے مطابق اسی طرح حق رکھتے ہیں جس طرح پاکستان میں رہنے والی اکثریت کو آئین و قانون حق دیتا ہے لہذا مسلم اور غیر مسلم دونوں کو آئین و قانون کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی ہندو برادری کا تہوار ہے اور آئین پاکستان انہیں یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے تہوار کو آئین پاکستان اور قانون پاکستان کے مطابق منائیں کسی فرد یا گروہ یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو دیئے گئے آئینی حقوق میں رخنہ اندازی کریں .
Load/Hide Comments



