اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن 8 مارچ بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ ا س موقع پر خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمہ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کے عزم کی تجدید کی جائے گی، اخبارات اور نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



