وفاقی دارالحکومت کی عدالتوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی،دفعہ 144نافذ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کی عدالتوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلاء، صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔دھشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔مارگلہ ایوینیو پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے۔زیر تعمیر ایوینیو پر بڑی اور باربردار گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔غیر قانونی آمدورفت مکمل طور پر بند کردی گئی ہے یہ راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختص ہے۔آبادی کے اندر سے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت ممنوع ہے۔کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر کریں۔