نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے، ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے سے انتہائی مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پر مستقل 3 روپے 23 پیسے کا نیا سرچارج ظلم ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔