زرداری پر عمران کے قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کیقتل کی سازش کے الزام کیکیس میں شیخ رشید کے خلاف فرد جرم آج بھی عائد نہہوسکی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کیخلاف آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔شیخ رشید نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیاہے، آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، حاضری سے استثنی دیا جائے، شیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی۔عدالت نے شیخ رشیدکی طبی بنیادوں پرایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور فرد جرم عائدکرنیکی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔واضح رہیکہ شیخ رشید پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی، عدالت کی جانب سے حاضری یقینی بنانیکا حکم دیا گیا تھا، گزشتہ سماعت پر پولیس نے مقدمیکا چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔