لاہور (آن لائن) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے تحت آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کے دوران لاہور پولیس کا شہدا پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا خوبصورت انداز دیکھنے میں آیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کے 35 شہدا کی فیملیز کو پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کا میچ دکھانے کے انتظامات کئے گئے۔ شہدا پولیس کی فیملیز کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کرکٹ میچ دکھایا گیا۔ شہدا پولیس کی فیملیز کی نجی بینکویٹ ہال میں کھانے پینے کی اشیاء سے تواضع کی گئی۔ ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیرشہدا کی فیملیز سے گھل مل گئے۔ ایس ایس پی ایڈمن کی قیادت میں شہدا پولیس کی فیملیز کو مکمل پولیس پروٹوکول میں قذافی سٹیڈیم پہنچایا۔ قذافی سٹیڈیم عمران خان گیٹ پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، سینئر پولیس افسران نے شہدا پولیس کی فیملیز کا استقبال کیا۔پولیس ریسپانس فورس کی گاڑیوں کے قافلے میں شہدا کے اہل خانہ اور بچے قذافی سٹیڈیم پہنچے۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس ایس پی ایڈمن نے شہداء پولیس کی فیملیز کو قذافی سٹیڈیم خوش آمدید کہا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے شہدا کے بچوں میں پھول اور تحائف تقسیم کئے۔ سربراہلاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ سی سی پی او لاہور نے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کرکٹ میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، سینئر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ سی سی پی او لاہور کی شہدا پولیس کے بچوں اور ورثا سے ملاقات کی۔ بلال صدیق کمیانہ نے ڈولفن شہید اہلکار محسن کے بچے سے ہاتھ ملایا،شفقت کا اظہار کیا۔ سی سی پی او لاہور کی لاہور قلندرز کے اونر سے ملاقات کی۔بلال صدیق کمیانہ نے شہدا پولیس کے اہل خانہ اور بچوں کو پی ایس ایل میچ دکھانے پر شکریہ ادا کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شہداء پولیس کی ٹی شرٹ پر دستخط کئے۔ لاہور قلندرز ٹیم کے کھلاڑیوں نے بینرز لہرا کے شہدا پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے شہداء پولیس کے بچوں میں لاہور قلندرز کے مونو گرام والی ٹی شرٹس، پھول اور تحائف تقسیم کئے۔ قذافی سٹیڈیم کے اند شہدا پولیس کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایس پیز، سینئر پولیس افسران نے شہداء پولیس کے بچوں کیساتھ وقت گذارا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جان قربان کرنے والے بہادر اہلکار ہمارا فخر ہیں، شہدا کی فیملیز کو سٹیڈیم مدعو کرنے کا مقصد شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ شہدا پولیس امن و عامہ کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔ لاہور پولیس اپنے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
Load/Hide Comments



