اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مشیرِ وزیرِ اعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ اور گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ کی ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان کے حل طلب مسائل فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرینگے.
Load/Hide Comments



