ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن) سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد یہ تھا کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے۔علی امین گنڈاپور جیل بھرو تحریک میں کارکنوں اور رہنماؤں کے جیل جانے سے گریز پر نئی منطق لے آئے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ جیل بھرو تحریک کا مقصد یہ تھا کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کی جیلوں کے حالات اب اچھے نہیں ہیں، پہلے سے موجود قیدیوں کی حالت بھی خراب ہے، مہنگائی کی وجہ سے قیدیوں کو کھلانے کیلئے کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ایک لاکھ مزید جیلوں میں چلے گئے تو مزید حالت خراب ہو گی۔خیال رہے کہ پی ٹی ا?ئی کی جیل بھرو تحریک میں اب تک چند رہنماؤں نے گرفتاری پیش کی ہے جبکہ پختونخوا سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔
Load/Hide Comments



