اسلا م آبا د(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پر ایک ارب 90 کروڑ تک کی سلامیاں اکھٹی کی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے خود بتایا کہ وایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پرگئے ہوئے تھے جہاں ان کے حلقے کا بندہ سلامی اکٹھی کر رہا تھا، ان کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ 72 کروڑ سے زائدکی سلامی ملی ہے اور ابھی ’میٹر‘جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سلامی ملی، زیور اورگاڑیاں اس کے علاوہ دی گئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہی بیوروکریٹ 21،22 گریڈ پر آج بھی ملازمت کر رہا ہے، آج تک کسی نے اس بیوروکریٹ سے سوال کیا.
Load/Hide Comments



