جڑانوالہ (آن لائن)جڑانوالہ سمیت پنجاب بھر میں سرکاری آٹا بھی مہنگا کرنے کی تیاریاں، قیمت میں 50 فیصد اضافے کا امکان، سرکاری آٹے کی قیمت 1920 روپے مقرر کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ دوسری جانب پنجاب نگران کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دے دی ہے، کابینہ اجلاس میں کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کیلئے سرکاری اراضی کو سنگل سورس کی بنیاد پر لیز پر دینے کی منظوری، ایسی اراضی صرف زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہوسکے گی۔ رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پرصوبائی سطح پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر سطح پر کفایت شعاری اپنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ افسران ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ایک سے 3 دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔اجلاس میں گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔
Load/Hide Comments



