اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد جاری ہے،نیشنل لاجسٹک سیل کے 21 ٹرک امدادی اشیاء لیکر ترکیہ پہنچ گئے۔ نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی) کے ذرائع کے مطابق امدادی سامان میں خیمے،کمبل اور اشیاء خورونوش شامل ہیں،این ایل سی ٹرک امدادی سامان لیکر ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقے ملاتیا پہنچے ہیں۔ٹرکوں کے قافلے کا استقبال ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سروس قریشی نے کیا جس کے بعد امدادی سامان ترکیہ کے اعلی حکام کے حوالے کیا گیا.
Load/Hide Comments



