گوجرانوالہ (آن لائن)چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک کے 5 ویں روز گوجرانوالا میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی جبکہ تحریک انصاف دو سو گرفتاریوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہے۔اتوار کے روز سٹی صدر گوجرانوالا خالد عزیز لون کے مرکزی دفتر میں پی ٹی آئی کارکن و رہنما ء جمع ہوئے ۔سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس دوران گوجرانوالا میں سینٹرل جیل کے سامنے پولیس نے لاؤڈ اسپیکرپر گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ اگرکوئی پی ٹی آئی رہنما یا کارکن گرفتاری دینا چاہتاہے آئے اورگاڑی میں بیٹھے، ہم عزت کے ساتھ ان کو لیکرجائیں گے۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی جبکہ منڈی بہاء الدین سے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل بھی گرفتاری دینے والوں میں شامل ہیں۔قیدیوں کی دو گاڑیاں قیدیوں کو لے کر روانہ ہوگئیں۔اس کے علاوہ گرفتاریاں دینے کے لیے گجرات اور وزیر آباد سے بھی تحریک انصاف کارکنوں کی ریلی گوجرانوالہ پہنچی، گوجرانوالہ میں موجود کارکنوں کے ساتھ مل کر سنٹرل جیل پہنچے۔پی ٹی آ ئی رہنما یاسمین راشد نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی 6 گاڑیاں بھر کر جاچکی ہیں، اب پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئی ہیں، اس لیے وہ اور باقی لوگ واپس جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف گوجرانوالا ڈویژن میں بھی دو سو گرفتاریوں کا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام رہی۔گزشتہ روز بھی گرفتاری دینے کے لیے آئے اسمبلی امیدواران اور متعدد کارکنوں نے وین میں چڑھ کر فوٹوسیشن کیا ،سیلفیاں بنوائیں گئے۔
Load/Hide Comments



