اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی کشمیر کے مالی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار تنویر الیاس نے کشمیر میں فلاحی منصوبوں پر آگاہ گیا۔آزادکشمیر حکومت کے ریونیو بڑھانے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔سردار تنویر الیاس نے وفاق کو مالی معاملات میں مزید تعاون کی درخواست کی۔وزیر خزانہ سینٹیر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کو خصوصی اہمیت دیتی ہے،وفاق کشمیر کو ہر ممکن مالی مدد فراہم کرتا رہیگا، یہ ایک مشکل وقت ہے جلد اس سے نکل جائینگے، وزیرخزانہ نیسردار تنویر الیاس کی مالی وسائل خود پیدا کرنے کی پالیسی کو سراہا۔سردار تنویر نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ تھے ہیں اور رہینگے،کشمیر کے عوام پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں آپکے شانہ بشانہ ہیں۔
Load/Hide Comments



