اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے کے بعد کہا ہے کہ مجھے لگا پولیس سی سی پی او آفس لے جائے گی لیکن اب نجانے کہاں لے جارہے ہیں‘ قیدیوں کی وین میں میں بیٹھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا پولیس کو بغیر مزاحمت کے گرفتاری دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگا تھا کے پولیس سی سی پی او آفس لے جائے گی لیکن اب نجانے کہاں لے جارہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو جیل بھروتحریک کیلیے متحرک ہونے کا پیغام بھی دیا۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے ا?غاز پر وائسچیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی۔یہ رہنما خود ہی قیدیوں کی وین میں بیٹھ گئے تھے۔
Load/Hide Comments



