اسلام آباد(آن لائن) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسودے پر حمایت کی جائے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر نے یہ مطالبہ صدر مملکت عارف علوی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر دونوں صدور کے مابین روس یوکرین جنگ کے باعث ترقی پذیر ممالک کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر تبادلہ خیا ل ہوا جبکہ اقتصادی و سیاسی امور بھی زیر غور آئے۔ دونوں سربراہان مملکت نے اقتصادی وتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر ضرور دیا۔ صدر زیلنسکی نے صدر عارف علوی سے گفتگو کے دوران10 نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسودے پر حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ یوکرین کے تنازع پر پاکستان کو گہری تشویش ہے پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازع کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے مسودہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں توانائی اور خوراک کی حفاظت کے مسائل شامل ہیں جو روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش ہیں۔دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔صدر زیلنسکی نے صدر پاکستان کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Load/Hide Comments



