کراچی (آن لائن) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی مہم ایک نیا سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے چیئرمین پی ٹی آئی اور ہمارے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر جیل بھرو تحریک کا افتتاح ہورہا ہے لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا گیا ہے ابتدائی طور 200 لوگ گرفتاری دیں گے، لاہور پولیس اور انتظامیہ نے دفعہ 144 لگاکر ہمارا کام آسان کردیا ہے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگ گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں اب کسی بھی قیمت پر موجودہ حکومت کی برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے چوروں نے ملک کو دیوالیہ نکال دیا ہے نئے صاف شفاف عام اتنخابات ہی ملک کو ترقی کی راہ لاسکتے ہیں ووٹ کو اہمیت دو کا نعرہ لگانے والے عوام کے ووٹ سے خوفزہ ہوکر الیکشن سے بھاگنا چاہتے.
Load/Hide Comments



