اسلام آباد (آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ھم منصب جناب فیصل بن فرحان السعود اور کی فن لینڈ کے وزیر خارجہ, پیکا ہاوسٹو, سے ملاقات کی ملاقات کی ہے۔ دونو ں وزرائے خارجہ نے تمام شعبہ جات سمیت صحت, تعلیم, تجارت اور ماحولیاتی تغیر کے شعوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نینے سعودی ھم منصب جناب فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ھے۔دریں اثناء وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو, سے بھی ملاقات کی،دونوں وزراء خارجہ نے صحت, تعلیم, تجارت اور ماحولیاتی تغیر کے شعوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں فن لینڈ کا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا خیر مقدم کیا جبکہ دونوں وزراء کا باہم تعلقات کی آبیاری کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔
Load/Hide Comments



