ایم کیو ایم پاکستان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

کراچی (آن لائن)حکومتی اتحاد کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹ مطابق ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے دو روز سے جاری اجلاس کے بعد متفقہ طور پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے فیصلے کی توثیق کردی۔ اجلاس میں تمام اراکین رابط کمیٹی نے را ئے دی کہ ملک معاشی مسائل سے درچا ر ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ان حالات میں الیکشن لڑنا کسی بھی صورت درست عمل نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق 16 ما رچ کو کراچی میں 9 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کوینرایم کیوایم پاکستان سے رابط کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معاشی مسائل کے پیش نظر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی تاہم اس سلسلے میں دو روز سے ایم کیوایم را بط کمیٹی کے اجلاس جا ری تھا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ن لیگ کے تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں لیگی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئی، جس کے بعد پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)اور پی ڈی ایم کے دباؤ پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔