اہم مسئلہ افغانستان کی سکیورٹی اور دہشت گردی کا خطرہ ہے،بلاول بھٹو

میونخ (آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر امارت اسلامیہ افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے اپنی سرزمین سے عسکریت پسند گروپوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا مظاہرہ نہ کیا تو دہشت گردی کو پاکستان سے باہر دوسری جگہوں پر پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کو افغانستان سے دہشت گردی پھیلنے کے خطرہ سے متعلق آگاہ کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اہم مسئلہ افغانستان کی سکیورٹی اور دہشت گردی کا خطرہ ہے، افغانستان سے باہر بھی ہر رنگ و نسل کی دہشت گرد تنظیموں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ دریں اثناء وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کے نائب صدر, جوزپ بوریل اور کوسوو کی وزیر خارجہ ڈانیکا گیرویلا شواز سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ یورپی یونین کے نائب صدر, جوزپ بوریل سے ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں۔ فریقین نے کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔بلاول بھٹو کی ر کوسوو کی وزیر خارجہسے ملاقات میں دونوں رھنماؤں نے باھمی سیاسی مشاورت کا دوسرا دور جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ملاقات میں سیاحت,صحت, تعلیم, تجارت, افرادی قوت کے تبادلہ کے شعبوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور کوسوو کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔