اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصاً شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں چییرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر کل کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، خصوصاً شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، ریاست کے ہاں دہشتگردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔
Load/Hide Comments



