لاہور (آن لائن) آئی ایم ایف کے دباؤ پر وفاقی حکومت کی جانب سے گرائے جانے والے پٹرول بم عوام حکومت کے خلاف پھٹ پڑی، جس کے نتیجے میں مختلف پٹرول پمپوں پر پٹرول ڈلوانے کیلئے آنے والے بالخصوص موٹر سائیکل سواروں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں سمجھ نہیں آ رہی کہ موجودہ حکومت کیا منہ لے کر الیکشن کے میدان میں اترے گی، عوام کے مطابق اب مہنگا پٹرول غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گیا ہے، لاہور کے شہری اب سائیکلوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوں گے، عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے نہ صرف مزید مہنگائی بڑھے گی بلکہ سفید پوش طبقہ خودکشیوں پر بھی مجبور ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments



