وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری7 روزہ دورے پر یورپ روانہ

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دورے پریورپ روانہ ہوگئے ہیں،وزیر خارجہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچیں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری لتھوانیا اور ہنگری کا دورہ بھی کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ متعدد تقاریب میں شرکت، بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے، دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، لتھوانیا کے ہم منصب کی دعوت پر 20، 21 فروری کو ولنیئس، لتھوانیا کا دوطرفہ دورہ کریں گے، پاکستان، لتھوانیا دوطرفہ سیاسی مشاورتی فورم کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے، ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول لتھوینین ہم منصب سے سے ملاقات کریں گے،بلاول بھٹو زرداری لتھوانیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملیں گے، وزیر خارجہ آخری مرحلے میں 21 سے 22 فروری تک ہنگری کا بھی دورہ کریں گے، وزیر خارجہ ہنگری کے ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے، فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور، علاقائی، بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے،پاک، ہنگری تعاون بارے دو مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے، یادداشتیں کھیلوں، کھیلوں کی تعلیم اور دوطرفہ سفارتی اکیڈمیوں کے مابین تعاون بارے ہیں۔