اسلام آباد (آن لائن)مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے ابتر معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی کے بعد عوام پر بدترین مہنگائی کے وار جاری ہیں، اسحاق ڈار اناڑی کے ہاتھوں معیشت کا مکمل تیا پانچہ کیا جا چکا ہے۔ ا پنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب بھی غریبوں کی فلاح کا کوئی پروگرام سامنے آتا ہے مجرموں کے دْم چھلے نقوی کی نگران کابینہ اسے بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے،غریب دشمنی انہیں ورثیمیں ملی ہے، غریب شہریوں کوصحت کارڈ سکیم کے تحت میسر آنے والے صحت و علاج سے محروم کیا جانا نہایت شرمناک ہے، تحریک انصاف حکومت کیاحساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت لائسنس لیکراپنے رزق کاسامان کرنیوالے غریبوں کی روزی(ریڑھیوں،سامان)پر لات مار دی گئی.
Load/Hide Comments



