کھربوں کی زمین پر گالف کلب اور حکومت کا کرایہ صرف 5 ہزار،خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سرکاری زمینوں پر بنے گالف کلبوں کی مالیت اور حکومتی کرائے پر سوال اٹھادیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں 200 گالف کلب اربوں ڈالر کی سرکاری زمین پر بنے ہیں، ایک کلب اورگالف کورس کھربوں کی زمین پر ہے۔اور حکومت کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ غریب کے گھر اوربستیو ں پرحکومت بلڈوزر چلا دیتی ہے، ایسے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔