پنجاب کی 100 سے زائد ملز کا گندم کا کوٹہ معطل

لاہور (آن لائن)محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع بڑھ گیا جس کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے 100 سے زائد ملز کا گندم کوٹہ معطل کر دیا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق اکثر فلور ملز بند کر دی گئی ہیں، آج سے باقاعدہ ہڑتال شروع کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 مل مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا کہا گیا ہے۔ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مل مالکان نے دکانوں پر آٹے کی سپلائی روک دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیکریٹری خوراک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سوال کیا ہے کہ شناختی کارڈ اور انگوٹھے کی شرط کس کے کہنے پر لگائی گئی ہے؟نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جواب طلب کرتے ہوئے یہ بھی پوچھا ہے کہ تنازع اس نہج پر کیوں پہنچا؟