اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں صدر مملکت نے واقعے میں فوجی اہلکار کی شہادت پر اظہارِ افسوس، خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے قوم کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور واقعے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی جبکہ شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعابھی کی.
Load/Hide Comments



