کامران اکمل کے سلیکشن کمیٹی کا عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

لاہور (آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سخت شرائط پر مبنی معاہدے کی وجہ سے سلیکشن معاملات سے دستبردار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے چند روز پہلے ایک ٹی وی چینل کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تبصرہ کی آفر پر بورڈ سے رابطہ کیا تھا جس پر بورڈ حکام نے واضح کیا کہ آپ نے جس کنٹریکٹ پر سائن کیے تھے اس کے تحت یہ آفر قبول نہیں کرسکتے۔ بورڈ حکام نے قومی کرکٹر کو کہا کہ دونوں میں سے ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو گا جس پر کامران اکمل نے ٹی وی پر تبصرہ کرنے کو ترحیج دی۔ بورڈ ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد اگر کامران اکمل نے سلکشن کمیٹی کاحصہ بننے کے لیے دستیابی ظاہر کی تو انہیں ایک بار پھر زیر غور لایا جاسکتا ہے جبکہ انہیں دوبارہ کنٹریکٹ آفر کرنے کی منظوری دینا پی سی بی کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا اختیار ہے۔ یاد رہے کہ سابق وکٹ کیپر نے گزشتہ روز پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔