لاہور (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ملاقات ہوئی۔لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر ہونے والی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر عارف علوی کے آئینی اختیار ات پر بھی مشاورت کی گئی۔آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی خیریت بھی دریافت کی۔ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، 90روز میں انتخابات نہ ہوئے تواعظم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اپنے لوگوں کی بھاری اکثریت کو محض سیفٹی نیٹ ہی مہیا کرنا نہیں بلکہ صحت کارڈ کے ذریعے ملک بھر خصوصا دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کاجال بچھانا ہمارا ہدف تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کی قوتِ خرید کے فقدان کے باعث نجی شعبہ اسپتال قائم کرنے پر آمادہ نہ تھا، میں صحت کی سہولیات (ہسپتال وغیرہ)کا جال بچھانا بھی ہمارا کلیدی ہدف تھا.
Load/Hide Comments



