اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سیایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک اے اءی اء ی بی کے چیف اکانومسٹ ایرک برگلوف نیآج فنانس ڈویڑن میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوص برائے خزانہ ،وزیراعظم کیمعاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا اور فنانسڈویڑن کے سینئر افسران موجودتھے۔وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے مسٹر ایرک برگلوف کا خیرمقدم کیا اور ملک کی موجودہ اقتصادی صورت حال سے آگاہ کیا اور پائیدار اقتصادی ترقی اور معاشرے کے غریب طبقے کی سماجی ترقی کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات سے مزید آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود حکومت معاملات کو درست سمت کیمیں لانے اور معیشت کو مثبت سمت پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔مسٹر ایرک برگلوف، چیف اکانومسٹ، اے اء ی آ ء ی بی نے عوام کی سماجی ترقی کے لیے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کو سراہا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری میں اے اء ی آ ءی بی کے کردار پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں مستقبل کے تعاون بالخصوص ماحول دوست اقدامات اور موسمیاتی لچک پر تبادلہ خیال کیا۔آخر میں، وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے تعاون پر اے اء ی آ ءی بی کے چیف اکنامسٹ ایرک برگلوف کا شکریہ ادا کیا.
Load/Hide Comments



