لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج بروز جمعرات اور کل بروز جمعہ کو بارش کی پیش گوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہواؤں کے لاہور میں داخل ہونے کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم مزید سرد کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 180 ریکارڈ ہونے کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر رہا جبکہ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔
Load/Hide Comments



