کراچی (آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنما رہنما فاروق ستار نے ضمنی الیکشن کے لیے کراچی کے حلقہ این اے 252 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرا نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان ہر جگہ سے فارم جمع کرواتے تھے لیکن اس دفعہ کہیں سے نہیں کروا رہے، یہ انتخابات اس ایم کیو ایم کے فورم سے لڑ رہے ہیں جو سلجھے ہوئے لوگوں کا ہے، یہ ایک مختلف ایم کیو ایم ہے۔ انہوں نے کہا اصلاحات کا عمل جاری ہے، یہ ماضی سے مختلف ایم کیو ایم ہے،ہم ہر مذہب اور ہر زبان بولنے والے شہریوں کو ایم کیو ایم میں آنیکی دعوت دیتے ہیں.
Load/Hide Comments



