شیخ رشید نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی،ایڈیشنل جج طاہر عباس آج جمعرا ت کو سماعت کرینگے

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدرآصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان دینے کے معاملے پرشیخ رشید کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست کر دی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر آ ج جمعرات کو سماعت کریں گے۔ تفصیل کے مطابق شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس کی معاونت سے پراسیکیوشن نے شیخ رشید پر جھوٹے الزامات لگائے،ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس معطل ہونے کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،شیخ رشید پر ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات عام شہری کی درخواست پر نہیں لگ سکتی۔شیخ رشید کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔شیخ رشید کے خلاف پولیس نے اختیارات کا غلط استعمال کیاگیا،شیخ رشید اڈیالہ جیل میں قید ہیں مزید تفتیش کی ضرورت نہیں،عدالت شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرے اور رہائی کا حکم دے۔