وزیراعظم کا برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مشکل گھڑی میں معاونت کیلئے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مشکل گھڑی میں معاونت کیلئے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مخیر حضرات کو برادر ملک ترکیہ کی فراخدلانہ مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مشکل گھڑی میں معاونت کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ کابینہ نے 1 ماہ کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔