مہنگائی نے پورے ملک میں غریبوں کی کمر توڑ دی ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی(آن لائن): قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے ہمارے ادارے اور اسمبلیاں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہوتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جب مخصوص قانون سازی کرنے ہو تو اجلاس بلواتے ہیں پورے ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے ایک خاندان نے ٹنڈو الہیار میں مہنگائی سے تنگ ہوکر خودکشی کی پورے سندھ میں عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ہم سندھ اسمبلی میں بڑھتی مہنگائی پر قرارداد لانا چاہتے ہیں تاکہ مہنگائی بے روزگاری جیسے عوامی مسائل پر موثر قانون سازی کی جائے لیکن سندھ اسمبلی کا اجلاس دنپورے کرنے کے لئے بلوایا جاتا ہے پچھلے سال بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دن پورے نہیں ہوئے تے۔ اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا ہماری اچھی بھلی چلتی حکومت کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا اور چوروں کو ملک پر مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافی ہوگیا ہے ہمارے دور میں 150 روپے لیٹر پیٹرول تھا 250 روپے لیٹر ہوگیا آٹا مہنگا، دال، چینی، آئل، ایل پی جی گئس ہر چیز مہنگی ہوکر رہ گئی ہے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے ملک کے ریزرو گر گئے ہیں ایکسپورٹ بند ہوگئی ہے غریب پیاز سے بھی روٹی نہیں کھا سکتے پیاز بھی 300 روپے کی ایک کلو ہوگیا ہے ایل پی جی تین سو روپے کلو ہوگئی ہے عوام کا معاشی قتل عام کیا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی میں ٹارگٹ کلرز گھوم رہے ہیں پولیس شیخ رشید کو پکڑنے گئی ہے توہین منشی سے لیکر توہین بلاول تک معاملات آگئے ہیں شیخ رشید نے جو بات کی نہیں کرنی چاہیے تھی اس سے پہلے کبھی ایسی فاشسٹ حکومت نہیں آئی، اعظم سواتی شہباز گل فواد چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ملک میں دہشت گرد دوبارہ آگئے ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کو روکنا تھا وہ آج ہمارے لوگوں کو روکنے میں لگے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کیئر ٹیکر اور پی ڈی ایم اجتماعی غداری کر رہے ہیں آئین میں لکھا ہے نوے دنوں میں الیکشن ہوں یہ لوگ آئین توڑنا چاہتے ہیں حلیم عادل شیخ نے کہا ہم جیل بھرو تحریک کے لئے تیار ہیں ہم جیلیں بھر دیں گے لیکن الیکشن وقت پر کرائیں گے جیل بھرو تحریک سیاسی حکمت عملی ہے یہ تحریک بھٹو کے وقت میں ہوئی تھی ہم گالی اور گولی پر یقین نہیں رکھتے لیکن ہر سیاسی ہربہ استعمال کریں گے۔ پہلے سب حلقوں سے عمران خان جیتے تھے لیکن اس بار معرکہ پنجاب اور کی پی اہم ہے ضمنی الیکشن کے اراکین کچھ ماہ کے لئے ہونگے ہم جیت کر اپنا اپوزیشن لیڈر بنائیں گے یہ لوگ بلدیاتی الیکشن میں ٹھپہ گردی سے جیتے۔