اسلام آباد(آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وقت، دن اور تاریخ کا اعلان کریں کہ کس کیس میں اور کس عدالت میں گرفتاری دیں گے،عمران خان پہلے خود گرفتاری دیں پھر کارکنوں کو اپیل کریں،جیل بھرو تحریک ڈیلی ویجرز اور دیہاڑی داروں کو پیسے دے کر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں عمران خان بہروپیا ہے بات کچھ اور کام کچھ اور کرتا ہے۔جیل بھرو تحریک سے پہلے ضمانتیں کینسل کروائیں۔
Load/Hide Comments



