اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے جس کے لئے عمران خان تیار نہیں،اے پی سی میں شرکت کیلئے دعوت نامے پر تحریک انصاف کا الزام بے بنیاد ہے،آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اے پی سی کے کنوینئر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پرویز خٹک،اسد قیصر اور اعجاز شاہ سے ملاقات اور رابطوں پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے،ان رہنماؤں سے کہا کہ وہ یہ دعوت نامہ عمران خان تک بھی پہنچا دیں،ہم نے کسی کو بھی لکھ کر دعوت نامہ نہیں بھجوایا فون کیے یا ملاقات کرکے دعوت دی،انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت نہ دینے پر تحریک انصاف کے الزام جھوٹ پر مبنی ہیں،سابق سپیکر اسد قیصر رویوں کی بات نہ کریں تو اچھا ہے،تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے کیا کچھ نہیں کیا،اس وقت ملک کو یک جہتی کی ضرورت ہے جس کیلئے عمران خان تیار نہیں۔
Load/Hide Comments



