اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پی ایس ایل نمائشی میچ کے کوئٹہ میں انعقاد کے فیصلے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کو کوئٹہ میں خوش آمدید کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور کوئٹہ میں ایسے مزید ایونٹس منعقد کئے جائیں چیئرمین سینیٹ نے میچ کے انتظامات پر بلوچستان حکومت، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،پاک فوج،قانون نافذ کرنے والے اداروں اورتمام انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ مشکل حالات میں تمام اداروں نے ملکراس ایونٹ کے لئے بھرپور انتظامات کئے ہیں اور یہ کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ اس میچ کے لئے بلوچستان کے عوام کا جوش وخروش دیدنی ہے اور ہر بندہ کھیل کے میدان میں اپنے قومی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے میچز کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوام کو تفریح کے مواقع میسر ہوں۔
Load/Hide Comments



