اسلام آباد(آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا، ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو افسران کو مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر قواعد میں ترمیم نہیں کی جاسکتی، ایف بی آر نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، مراعات میں افسران کو مکان کا کرایہ اور ایک دفعہ سامان لینے کے لئے فنڈز دینے کی منظوری دی تھی،ہیڈکوارٹر الاؤنس سمیت بچوں کیلئے سکالرشپ دینے کی منظوری دی تھی، 16 جنوری کو ایف بی آر نے مراعات کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔
Load/Hide Comments



