عمران خان کی خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(آنلائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ خیبرپختونخوا میں انتخاب کی تیاریوں، امیدواروں کے تعین کے معاملہ پر تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ذمہ داران کا اہم ترین اجلاس ہوا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک اور چیئرمین کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔خیبرپختونخوا کے تمام ریجنز میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے تعین کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔امیدواروں کے تعین کے حوالے سے ریجنل بورڈز کی ابتدائی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم اور انتخابی حکمتِ عملی کے مختلف خدوخال پر بھی غور کیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ذمہ داران کو امیدواروں کے حوالے سے ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات کی گئی۔قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا فیصلہ چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔