کراچی(آن لائن)ایم کیوایم پاکستان نے آج (اتوار) شام پانچ بجے ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل ورکرز اجلاس شام 5 بجے مرکزی آفس بہادرآباد سے متصل پارک میں ہوگا جہاں کارکنان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر رائے طلب کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ جہاں ایم کیوایم نے مرحلہ وار احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے اس حوالے سے کارکنان کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ضمنی انتخابات میں بھی بھرپورحصہ لیا جائیگا اور قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے لئے ایم کیو ایم کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
Load/Hide Comments



