مسلم لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، مفتاح اسماعیل

کراچی(آن لائن)سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،پارٹی کے موجودہ نائب صدر کو پارٹی کے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے،وہ گزشتہ روز کراچی میں نیشنل اسلامک اکنامک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔سابق وزیر خزانہ نے اپنے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران مسلم لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ پارٹی میں ہی ہیں،انہوں نے اپنے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے،پارٹی نہیں چھوڑی ہے،ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان ہیں،آئی ایم ایف سے ڈیل ہوجائیگی اور معاملات درست ہوجائینگے،ان کا کہنا تھا کہ اگرشوکت ترین فروری میں آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ توڑتے تو حالات اچھے ہوتے،پی ٹی آئی کی حکومت میں 80 ارب ڈالرکی امپورٹ ہوئی،ڈالرکوروک کررکھنا غلطی تھی،اور اس لئے ڈالرکی قیمت آج بلندترین سطح پرہے،ڈالر کی قدر کو پکڑ کر روکا نہیں جاسکتا، ڈالر کا فری فلوٹ رہنا ہی بہتر ہے، غیرضروری مشینری کو ہم نے امپورٹ سے روکا تھا،، ابھی جو پابندی ہے وہ کچھ اور ہے.