قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کیپ ٹاؤن پہنچ گئی

کیپ ٹاؤن (آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹان پہنچ گئی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 3 فروری سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل ہے۔پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹان میں کھیلے گی۔