لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اویس لغاری نے کہا ہے کہ شکست کے خوف سے عمران خان نے انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان نے پندرہ دن بھرپور انتخابی مہم چلائی مگر حلقے میں (ن) لیگ کی مقبولیت دیکھ کر شکست نظر آنے کے بعد کاغذات واپس لئے اور الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2018ء میں 28 ہزار سے زائد ووٹ بینک رکھنے والے نے تحریک انصاف کو سپورٹ کیا تھا، اب 28 ہزار ووٹ بینک رکھنے والے نوجوانوں نے (ن) لیگ کوجوائن کر لیا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان نے ہارنے کی وجہ سے کسی اور کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان چاہتے ہیں راجن پور سے ان کی ساکھ خراب نہ ہو، جنوبی پنجاب میں عمران کی مقبولیت کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جنوبی پنجاب صوبہ بنانیکا وعدہ بھی جھوٹا ثابت ہوا، تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں مکمل طور پر ناکام ہوئی۔
Load/Hide Comments



