ایسی کارروائیوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کی اپنی آمر ا نہ سوچ کھل کر سامنے آرہی ہے،فرح حبیب

لاہور، (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے انتظامیہ کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کا تالا توڑے جانے پر رد عمل میں کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، جھوٹے مقدمات، ایف آئی آر، جیلیں سب کر لیا اور اب یہ لاجز کے تالے توڑ رہے ہیں۔اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ یہ سب کر کے ان کی اپنی آمر ا نہ سوچ کھل کر سامنے آرہی ہے۔