عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ”شیخ رشید کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہماری تاریخ میں کبھی بھی الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے ایسی متعصبانہ، انتقامی نگران حکومت کا اطلاق نہیں ہوا۔سابق وزیر اعظم نے سوال اٹھایا کہ ”سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان سڑکوں پر چلنے والی تحریک کا متحمل ہو سکتا ہے جس کی طرف ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جا رہا ہے جب ہمیں امپورٹڈ حکومت نے دیوالیہ کر دیا ہے۔