شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(آن لائن)شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور انتطار حسین پنجوتھہ کے ذریعے درخواست دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے تھریٹس بھی مل رہی ہیں پولیس کو ایف آئی آر سے پہلے اس طرح نوٹس کا اختیار نہیں ہے پولیس نے غیر قانونی طریقے سے نوٹس جاری کیا درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے درخواست میں مدعی، ایس ایچ او اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا یاد رہے کہ تھانہ آبپارہ نے شیخ رشید کو عمران خان قتل الزام لگانے سے متعلق طلب کیا تھا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ’میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں۔انہوں نیکہا کہ ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرنا ہے، 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ میرے وکیل نعیمتھانے میں بیان جمع کرادیا جو پولیس لینے سے انکاری ہے۔